كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي فَضْلِ الْقُعُودِ فِي الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ، لَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْقَلِبَ إِلَى أَهْلِهِ إِلَّا الصَّلَاةُ<.
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: مسجد میں بیٹھنے کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تک بندے کو نماز ( مسجد میں ) روکے رکھے وہ ( گویا ) نماز میں ہوتا ہے ( بشرطیکہ ) اسے اپنے اہل میں لوٹنے سے روکنے والی صرف نماز ہی ہو ۔ “
تشریح :
؎ یعنی مسجد میں رکنا صرف نماز اور ازکار کے لئے ہو نہ کہ کسی اور غرض سے۔
؎ یعنی مسجد میں رکنا صرف نماز اور ازکار کے لئے ہو نہ کہ کسی اور غرض سے۔