كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْقَدَرِ صحیح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنِ ابْنِ يَعْمَرَ... بِهَذَا الْحَدِيثِ- يَزِيدُ وَيَنْقُصُ-، قَالَ: فَمَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: >إِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَحَجُّ الْبَيْتِ، وَصَوْمُ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَالِاغْتِسَالُ مِنَ الْجَنَابَةِ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: عَلْقَمَةُ مُرْجِئٌ
کتاب: سنتوں کا بیان
باب: تقدیر کا بیان
جناب سلیمان بن بریدہ نے ابن یعمر سے یہ روایت نقل کی جس میں کچھ کمی بیشی ہے ( اس کے الفاظ میں ) کہا : اسلام کیا ہے ؟ فرمایا ” نماز قائم کرنا ، زکوٰۃ دینا ، بیت اللہ کا حج کرنا ، ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور جنابت سے غسل کرنا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ علقمہ ( علقمہ بن مرثد ) کا تعلق فرقہ مرجئہ سے تھا ۔
تشریح :
1 : اسلام اللہ کی رضا کے لئے ظاہری اعضا کے صالح اعمال کا نام ہے ۔
2 :جنابت سے غسل فرض ہے ،فرمایا اگر تم جنابت سے ہو تو غسل کر لیا کرو
3 :اعمال ایمان اور اسلام کا لازمی حصہ ہیں ۔
4 :بد عقیدہ لوگ اگرروایات کی نقل میں سچے ہوں اور اپنی بدعت کے داعی نہ ہو ں تو ان کی روایات مقبول ہوتی ہیں ،بلکہ اس روایت سے یہ ثابت ہوتاہے کہ جو حدیث علقمہ کو پہنچی وہ اس کے عقائد کے برعکس تھی اس نے من وعن بیان کردی ۔ سچا ہونے کی وجہ سے اس راوی کی روایت بلند یایہ محدثین نے قبول کی