كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِﷺ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي! فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنْفَقَ أَحَدُكُمْ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا, مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ
کتاب: سنتوں کا بیان باب: رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کو سب و شتم کرنا حرام ہے سیدنا ابوسعید ( ابوسعید خدری ) ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میرے صحابہ کی بدگوئی مت کرو ۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کر ڈالے تو وہ ان کے ایک مد یا آدھے کو بھی نہیں پہنچ سکتا ۔ “ سیدنا ابوسعید ؓ نے کہا : ہمیں عطاردی نے حدیث بیان کی ، اس نے کہا : ہمیں ابومعاویہ نے بیان کیا اور حدیث بیان کی ۔