Book - حدیث 4653

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْخُلَفَاءِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يَدْخُلُ النَّارَ أَحَدٌ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4653

کتاب: سنتوں کا بیان باب: خلفاء کا بیان سیدنا جابر ؓ نے بیان کیا کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی ہے ان میں سے کوئی بھی آگ میں داخل نہیں ہو گا ۔“
تشریح : سن6 ہجری میں حدیبیہ کے مقام پر حضرت عثمان کے قتل کیے جانے کی افواہ پر صحابہ رضی اللہ عنہ سے جو بیعت لی گئی تھی وہ کیکر کے درخت کے نیچے ہوئی تھی۔حدیث میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔اللہ نے خود اس درخت کا ذکر فرماکر بیعت کرنے والوں کے بارے میں فرمایا:(رضی اللہ عنہم ورضواعنہ) اس لیےاسے بیعت رضوان کا نام دیا گیاہے۔اس میں صحابہ کی تعداد چودہ پندرہ سو تھی۔( صحيح البخاري المغازي حديث:٤١٥٣) سن6 ہجری میں حدیبیہ کے مقام پر حضرت عثمان کے قتل کیے جانے کی افواہ پر صحابہ رضی اللہ عنہ سے جو بیعت لی گئی تھی وہ کیکر کے درخت کے نیچے ہوئی تھی۔حدیث میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔اللہ نے خود اس درخت کا ذکر فرماکر بیعت کرنے والوں کے بارے میں فرمایا:(رضی اللہ عنہم ورضواعنہ) اس لیےاسے بیعت رضوان کا نام دیا گیاہے۔اس میں صحابہ کی تعداد چودہ پندرہ سو تھی۔( صحيح البخاري المغازي حديث:٤١٥٣)