Book - حدیث 4621
كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ مَن دَعَا إِلَى السُّنَّةِ صحيح الإسناد مقطوع حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمٌ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كُنْتُ أَسِيرُ بِالشَّامِ، فَنَادَانِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي، فَالْتَفَتُّ, فَإِذَا رَجَاءُ بْنُ حَيْوَةَ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَوْنٍ مَا هَذَا الَّذِي يَذْكُرُونَ عَنْ الْحَسَنِ؟! قَالَ: قُلْتُ: إِنَّهُمْ يَكْذِبُونَ عَلَى الْحَسَنِ كَثِيرًا.
ترجمہ Book - حدیث 4621
کتاب: سنتوں کا بیان باب: اتباع سنت کی دعوت دینے ( کی اہمیت ) کا بیان جناب ابن عون کہتے ہیں کہ میں ملک شام میں تھا کہ پیچھے سے کسی نے مجھ کو آواز دی ۔ میں متوجہ ہوا تو دیکھا کہ جناب رجاء بن حیوہ تھے ۔ انہوں نے کہا : ابو عون ! یہ کیا باتیں ہیں جو لوگ حسن بصری کے متعلق کہہ رہے ہیں ؟ میں نے کہا : یہ لوگ حسن پر بہت جھوٹ بول رہے ہیں ۔