Book - حدیث 461

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي كَنْسِ الْمَسْجِدِ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْخَزَّازُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُرِضَتْ عَلَيَّ أُجُورُ أُمَّتِي حَتَّى الْقَذَاةُ يُخْرِجُهَا الرَّجُلُ مِنْ الْمَسْجِدِ وَعُرِضَتْ عَلَيَّ ذُنُوبُ أُمَّتِي فَلَمْ أَرَ ذَنْبًا أَعْظَمَ مِنْ سُورَةٍ مِنْ الْقُرْآنِ أَوْ آيَةٍ أُوتِيَهَا رَجُلٌ ثُمَّ نَسِيَهَا

ترجمہ Book - حدیث 461

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مسجد میں جھاڑو دینے کا بیان سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مجھے میری امت کے ثواب ( اور نیکیاں ) دکھائی گئیں ، حتی کہ ایک تنکا بھی جو کوئی مسجد سے نکالتا ہے ۔ ( یہ بھی نیکیوں میں شامل تھا ) اور مجھے میری امت کے گناہ دکھائے گئے تو میں نے دیکھا کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی گناہ نہیں کہ ایک آدمی کو قرآن مجید کی کوئی سورت یا آیت یاد ہو اور وہ اسے بھلا دے ۔ “
تشریح : (1)امام ترمذی نےاس روایت کو’’غریب ،،مگرامام ابن خزیمہ نےصحیح کہا ہے۔علامہ خطابی ناقل ہیں کہ امام بخاری اوردیگر کہتےہیں مطلب بن عبداللہ کوکسی صحابی سےسماع نہیں ہے۔نیز عبدالمجید بن عبدالعزیز پربھی کلام ہے، بہرحال دوسری صحیح روایات سےمسجد کی صفائی ستھرائی کی فضیلت ثابت ہے۔جیسے کہ ایک صحابیہ نےمسجد کی صفائی کی اپنا معمول بنایا ہوا تھا تورسو ل اللہ ﷺ نےاس کی قبر پرجاکر اس کاجنازہ پڑھا تھا۔(صحیح بخاری، حدیث : 458) (2) اسی طرح قرآن مجید یاد رکرکے بھلا دینا بھی مہجوری کی ذلیل میں آ سکتا ہے، اس لیے یہ بھی قابل گرفت ہوسکتاہے۔ (1)امام ترمذی نےاس روایت کو’’غریب ،،مگرامام ابن خزیمہ نےصحیح کہا ہے۔علامہ خطابی ناقل ہیں کہ امام بخاری اوردیگر کہتےہیں مطلب بن عبداللہ کوکسی صحابی سےسماع نہیں ہے۔نیز عبدالمجید بن عبدالعزیز پربھی کلام ہے، بہرحال دوسری صحیح روایات سےمسجد کی صفائی ستھرائی کی فضیلت ثابت ہے۔جیسے کہ ایک صحابیہ نےمسجد کی صفائی کی اپنا معمول بنایا ہوا تھا تورسو ل اللہ ﷺ نےاس کی قبر پرجاکر اس کاجنازہ پڑھا تھا۔(صحیح بخاری، حدیث : 458) (2) اسی طرح قرآن مجید یاد رکرکے بھلا دینا بھی مہجوری کی ذلیل میں آ سکتا ہے، اس لیے یہ بھی قابل گرفت ہوسکتاہے۔