Book - حدیث 4599

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ مُجَانَبَةِ أَهْلِ الْأَهْوَاءِ وَبُغْضِهِمْ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الْحُبُّ فِي اللَّهِ وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ

ترجمہ Book - حدیث 4599

کتاب: سنتوں کا بیان باب: اہل بدعت سے دور رہنے اور ان سے بغض رکھنے کا بیان سیدنا ابوذر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اعمال میں سے افضل عمل اللہ کے لیے محبت کرنا اور اسی کے لیے بغض رکھنا ہے ۔ “
تشریح : یہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن اس موضوع پر دیگر صحیح روایات موجود ہیں (الحب في الله) اور (البعض في الله) کا مفہوم یہ ہے کہ کسی سے محبت کے بہت سے اسباب موجود ہ ہوں لیکن وہ اللہ کے دین میں بگاڑ کا شکار ہوتو اللہ کے لیے اس سے محبت نہ کی جائے اسی سے محبت کی جائےجو اللہ کی راہ میں چلیں اور صرف اسی غرض سے کی جائےکہ اللہ راضی ہو اور اسی طرح بغض بھی اللہ کے دین سے ہٹنے والے کے ساتھ اور اللہ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے ۔یہ بھی ضروری ہے کہ اللہ کی نافرمانی پر بعض رکھنا کافی نہیں۔اہل علم کے لیے واجب ہے کہ حق کی دعوت دینے میں کبھی بھی غفلت نہ کریں۔ یہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن اس موضوع پر دیگر صحیح روایات موجود ہیں (الحب في الله) اور (البعض في الله) کا مفہوم یہ ہے کہ کسی سے محبت کے بہت سے اسباب موجود ہ ہوں لیکن وہ اللہ کے دین میں بگاڑ کا شکار ہوتو اللہ کے لیے اس سے محبت نہ کی جائے اسی سے محبت کی جائےجو اللہ کی راہ میں چلیں اور صرف اسی غرض سے کی جائےکہ اللہ راضی ہو اور اسی طرح بغض بھی اللہ کے دین سے ہٹنے والے کے ساتھ اور اللہ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے ۔یہ بھی ضروری ہے کہ اللہ کی نافرمانی پر بعض رکھنا کافی نہیں۔اہل علم کے لیے واجب ہے کہ حق کی دعوت دینے میں کبھی بھی غفلت نہ کریں۔