Book - حدیث 4594

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابٌ فِي النَّارِ تَعَدَّى صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ح و حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ الصَّنْعَانِيُّ كِلَاهُمَا عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّارُ جُبَارٌ

ترجمہ Book - حدیث 4594

کتاب: دیتوں کا بیان باب: آگ جو پھیل جائے سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” آگ ( سے ہونے والا نقصان ) ضائع ہے ۔ “
تشریح : اگر کسی نے اپنی زمین یا گھر وغیرہ میں آگ جلائی اور پھر وہ پھیل گئی یا کوئی چنگاری اڑ کر دوسرے کا نقصان کر گئی تو آگ جلانے والا اس کا ذمہ دا ر نہ سمجھا جائے گا الا یہ کوئی واضح قصورہو مثلا اپنا کام کرکے اسے ویسے ہی چھوڑ دیا اور بھجا یا یا دبایا نہ ہو ۔ اگر کسی نے اپنی زمین یا گھر وغیرہ میں آگ جلائی اور پھر وہ پھیل گئی یا کوئی چنگاری اڑ کر دوسرے کا نقصان کر گئی تو آگ جلانے والا اس کا ذمہ دا ر نہ سمجھا جائے گا الا یہ کوئی واضح قصورہو مثلا اپنا کام کرکے اسے ویسے ہی چھوڑ دیا اور بھجا یا یا دبایا نہ ہو ۔