Book - حدیث 4588

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابٌ فِي دِيَةِ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ حسن حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مُسَدَّدٌ خَطَبَ يَوْمَ الْفَتْحِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ أَلَا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ دَمٍ أَوْ مَالٍ تُذْكَرُ وَتُدْعَى تَحْتَ قَدَمَيَّ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ وَسِدَانَةِ الْبَيْتِ ثُمَّ قَالَ أَلَا إِنَّ دِيَةَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ مَا كَانَ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنْ الْإِبِلِ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا.

ترجمہ Book - حدیث 4588

کتاب: دیتوں کا بیان باب: قتل خطا جو عمد کے مشابہ ہو ، کی دیت سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ، بقول مسدد فتح والے دن خطبہ ارشاد فرمایا پھر سلیمان بن حرب اور مسدد دونوں اپنے بیان میں متفق ہیں ۔ آپ نے فرمایا ” خبردار ! تحقیق جاہلیت کے دور کی فخر کی ہر بات خون سے متعلق ہو یا مال سے ، جس کا ذکر کیا جاتا ہو یا دعویٰ کیا جاتا ہو ، وہ میرے قدموں تلے ( روندی جا رہی ) ہے سوائے حاجیوں کو پانی پلانے اور بیت اللہ کی خدمت کے عمل کے ۔ “ ( وہ حسب سابق بحال ہے ) پھر فرمایا ” خبردار ! قتل خطا جو عمد کے مشابہ ہو سانٹے یا لاٹھی وغیرہ سے جیسے بھی ہو ، اس کی دیت سو اونٹ ہے ، ان میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں جن کے پیٹوں میں بچے ہوں ۔ “