Book - حدیث 4582

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابٌ فِي دِيَةِ الْمُكَاتَبِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ وَرِثَ مِيرَاثًا يَرِثُ عَلَى قَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْسَلَهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَإِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَهُ إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَوْلَ عِكْرِمَةَ

ترجمہ Book - حدیث 4582

کتاب: دیتوں کا بیان باب: مکاتب کی دیت کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا ” مکاتب پر جب کوئی حد لازم آ رہی ہو یا کسی کا وارث بن رہا ہو تو جس نسبت سے آزاد ہو چکا ہو اسی حساب سے حد لاگو ہو گی یا وراثت کا حصہ پائے گا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس روایت کو وہیب نے بسند ایوب ، عکرمہ سے انہوں نے سیدنا علی ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے ۔ اور حماد بن زید اور اسماعیل نے بواسطہ ایوب ، عکرمہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مرسل روایت کیا ہے جبکہ اسماعیل بن علیہ نے اسے عکرمہ کا قول بنایا ہے ۔
تشریح : اسلام نے جس انداز سے غلاموں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے کسی اور ملت میں نہیں ہے ۔ غلام اگر آدھا آزاد ہو چکا ہو غلام ہو تو آدھی دیت آزاد کی اور باقی غلام کی ادا کی جائے گی ۔ اسی طرح امور باقی امور میں بھی ہے ۔ اسلام نے جس انداز سے غلاموں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے کسی اور ملت میں نہیں ہے ۔ غلام اگر آدھا آزاد ہو چکا ہو غلام ہو تو آدھی دیت آزاد کی اور باقی غلام کی ادا کی جائے گی ۔ اسی طرح امور باقی امور میں بھی ہے ۔