Book - حدیث 4572

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ سَأَلَ عَنْ قَضِيَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ وَأَنْ تُقْتَلَ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ الْمِسْطَحُ هُوَ الصَّوْبَجُ قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ الْمِسْطَحُ عُودٌ مِنْ أَعْوَادِ الْخِبَاءِ .

ترجمہ Book - حدیث 4572

کتاب: دیتوں کا بیان باب: پیٹ کے بچے کی دیت سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے نبی کریم ﷺ کے اس فیصلے کے بارے میں دریافت کیا ( جو پیٹ کے بچے کے بارے میں ہوا تھا ) تو حمل بن مالک بن نابغہ اٹھا اور کہا کہ میں دو عورتوں کے درمیان میں تھا ( میری دو بیویاں تھیں ) تو ایک نے دوسری کو خیمے کا بانس دے مارا اور اس کو اور اس کے پیٹ کے بچے کو مار ڈالا ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے بچے کے بارے میں ایک غلام ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس عورت کو ( جو قاتلہ تھی قصاص میں ) قتل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ نضر بن شمیل نے کہا کہ «مسطح» سے مراد وہ لکڑی ہے جس کے ذریعے سے تنور سے روٹی نکالی جاتی ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں : جبکہ ابوعبید نے کہا کہ «مسطح» خیمے کی لکڑی کو کہتے ہیں ۔
تشریح : بھاری لکڑی سے مارقتل عمد میں شمارہو سکتا ہے ۔ بھاری لکڑی سے مارقتل عمد میں شمارہو سکتا ہے ۔