Book - حدیث 4570

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْأَزْدِيُّ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِيهَا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ فَقَالَ ائْتِنِي بِمَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ فَأَتَاهُ بِمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ زَادَ هَارُونُ فَشَهِدَ لَهُ يَعْنِي ضَرْبَ الرَّجُلِ بَطْنَ امْرَأَتِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ إِنَّمَا سُمِّيَ إِمْلَاصًا لِأَنَّ الْمَرْأَةَ تُزْلِقُهُ قَبْلَ وَقْتِ الْوِلَادَةِ وَكَذَلِكَ كُلُّ مَا زَلَقَ مِنْ الْيَدِ وَغَيْرِهِ فَقَدْ مَلِصَ .

ترجمہ Book - حدیث 4570

کتاب: دیتوں کا بیان باب: پیٹ کے بچے کی دیت سیدنا مسور بن مخرمہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر ؓ نے لوگوں سے مشورہ کیا کہ اگر کسی عورت کے پیٹ کا بچہ ساقط کر دیا گیا ہو ( تو اس میں کیا دیت ہو ؟ ) ۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس میں ایک غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ فرمایا تھا ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا کہ کوئی گواہ لایئے جو آپ کی تائید میں گواہی دے ۔ چنانچہ وہ محمد بن مسلمہ ؓ کو لے آئے ۔ ہارون نے مزید کہا : چنانچہ انہوں نے گواہی دی یعنی اگر کوئی پیٹ والی عورت کو صدمہ پہنچائے ( تو اس کی دیت یہی ہے ) ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابوعبید سے مروی ہے کہ اسقاط کو «إملاص» اس لیے کہتے ہیں کہ عورت بچے کو قبل از وقت پھسلا دیتی ہے ۔ اور ہر وہ چیز جو ہاتھ وغیرہ سے پھسل جائے اسے «ملص» کہتے ہیں ۔