Book - حدیث 4551

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ يُقَادُ مِنَ الْقَاتِلِ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ فِي شِبْهِ الْعَمْدِ أَثْلَاثٌ ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ حِقَّةً وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ ثَنِيَّةً إِلَى بَازِلِ عَامِهَا وَكُلُّهَا خَلِفَةٌ

ترجمہ Book - حدیث 4551

کتاب: دیتوں کا بیان باب: قاتل سے قصاص لینے کا بیان سیدنا علی ؓ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ شبہ عمد کی دیت میں اونٹ تین قسموں کے ہوں : تینتیس اونٹنیاں تین سالہ ، تینتیس اونٹنیاں چار سالہ اور چونتیس اونٹنیاں چھ سے نو سالہ کے درمیان ہوں اور ( یہ آخری ) سب حاملہ ہوں ۔