Book - حدیث 4536

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ الْقَوَدِ مِنَ الضَّرْبَةِ، وَقَصِّ الْأَمِيرِ مِنْ نَفْسِهِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ مُسَافِعٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ قَسْمًا أَقْبَلَ رَجُلٌ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ فَطَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُرْجُونٍ كَانَ مَعَهُ فَجُرِحَ بِوَجْهِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَالَ فَاسْتَقِدْ فَقَالَ بَلْ عَفَوْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ

ترجمہ Book - حدیث 4536

کتاب: دیتوں کا بیان باب: مار پیٹ سے قصاص اور حاکم کا اپنے سے قصاص دلوانا سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ ایک آدمی آیا اور آپ ﷺ کے اوپر جھک گیا ، تو آپ ﷺ نے اپنی کھجور کی لاٹھی سے جو آپ کے پاس تھی اسے کچوکا دیا ، پس اس سے اس کا چہرہ زخمی ہو گیا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ” آؤ اور اپنا بدلہ لے لو ۔ “ اس نے جواب دیا اے اللہ کے رسول ! میں نے معاف کیا ۔
تشریح : یہ روایت سندا ضعیف ہے مگر باب بالکل صحیح ہے کہ نبی ؐ اپنے آپ کو بدلہ دینے کےلئے پیش فرما دیا کرتے تھے جیسے کہ آئندہ حدیث 5224 میں آرہا ہے ۔ یہ روایت سندا ضعیف ہے مگر باب بالکل صحیح ہے کہ نبی ؐ اپنے آپ کو بدلہ دینے کےلئے پیش فرما دیا کرتے تھے جیسے کہ آئندہ حدیث 5224 میں آرہا ہے ۔