Book - حدیث 4534

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ الْعَامِلِ يُصَابُ عَلَى يَدَيْهِ خَطَأً صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا جَهْمِ بْنَ حُذَيْفَةَ مُصَدِّقًا فَلَاجَّهُ رَجُلٌ فِي صَدَقَتِهِ فَضَرَبَهُ أَبُو جَهْمٍ فَشَجَّهُ فَأَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا الْقَوَدَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكُمْ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ يَرْضَوْا فَقَالَ لَكُمْ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ يَرْضَوْا فَقَالَ لَكُمْ كَذَا وَكَذَا فَرَضُوا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي خَاطِبٌ الْعَشِيَّةَ عَلَى النَّاسِ وَمُخْبِرُهُمْ بِرِضَاكُمْ فَقَالُوا نَعَمْ فَخَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَؤُلَاءِ اللَّيْثِيِّينَ أَتَوْنِي يُرِيدُونَ الْقَوَدَ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِمْ كَذَا وَكَذَا فَرَضُوا أَرَضِيتُمْ قَالُوا لَا فَهَمَّ الْمُهَاجِرُونَ بِهِمْ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكُفُّوا عَنْهُمْ فَكَفُّوا ثُمَّ دَعَاهُمْ فَزَادَهُمْ فَقَالَ أَرَضِيتُمْ فَقَالُوا نَعَمْ قَالَ إِنِّي خَاطِبٌ عَلَى النَّاسِ وَمُخْبِرُهُمْ بِرِضَاكُمْ قَالُوا نَعَمْ فَخَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَرَضِيتُمْ قَالُوا نَعَمْ

ترجمہ Book - حدیث 4534

کتاب: دیتوں کا بیان باب: نادانستہ طور پر اگر کسی عامل سے کوئی شخص زخمی ہو جائے تو ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ابوجہم بن حذیفہ ؓ کو زکوٰۃ کا عامل بنا کر بھیجا ۔ صدقے ( کے حساب ) میں ان کا ایک آدمی سے جھگڑا ہو گیا تو ابوجہم ؓ نے اس کو مارا اور زخمی کر دیا ۔ تو وہ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس چلے آئے اور کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! ہم بدلہ لیں گے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ہم تمہیں اس اس قدر مال دیتے ہیں ۔ “ مگر وہ راضی نہ ہوئے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” چلو اس اس قدر لے لو ۔ “ وہ راضی نہ ہوئے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس اس قدر لے لو ۔ “ تو وہ راضی ہو گئے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” آج شام میں خطبہ دوں گا اور لوگوں کو بتاؤں گا کہ تم لوگ راضی ہو گئے ہو ۔ “ انہوں نے کہا : ٹھیک ہے ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا ” بنو لیث کے یہ لوگ میرے پاس قصاص کا مطالبہ لے کر آئے تھے تو میں نے انہیں اس اس قدر مال کی پیش کش کی ہے تو وہ راضی ہو گئے ہیں ۔ ( پھر آپ بنو لیث سے مخاطب ہوئے ) کیا تم رضامند ہو ؟ “ انہوں نے کہا : نہیں ۔ اس پر مہاجرین بھنا اٹھے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں ان سے باز رکھا تو وہ رک گئے ۔ آپ نے ان لوگوں کو پھر بلایا اور مزید مال کی پیشکش کی اور ان سے پوچھا ” کیا تم راضی ہو ؟ “ انہوں نے کہا : ہاں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” میں لوگوں کو خطبہ دوں گا اور انہیں تمہاری رضا مندی کا بتاؤں گا ۔ “ انہوں نے کہا : ٹھیک ہے ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا اور ( ان سے ) پوچھا ” کیا تم راضی ہو ؟ “ انہوں نے کہا : ہاں ( ہم راضی ہیں ) ۔
تشریح : : بعض حضرات نے اس حدیث کی صحت تسلیم کی ہے لیکن صحیح تر بات یہ ہے کہ روایت ضعیف ہے۔ : بعض حضرات نے اس حدیث کی صحت تسلیم کی ہے لیکن صحیح تر بات یہ ہے کہ روایت ضعیف ہے۔