Book - حدیث 4526

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابٌ فِي تَرْكِ الْقَوَدِ بِالْقَسَامَةِ شاذ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رِجَالٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْيَهُودِ وَبَدَأَ بِهِمْ يَحْلِفُ مِنْكُمْ خَمْسُونَ رَجُلًا فَأَبَوْا فَقَالَ لِلْأَنْصَارِ اسْتَحِقُّوا قَالُوا نَحْلِفُ عَلَى الْغَيْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَجَعَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةً عَلَى يَهُودَ لِأَنَّهُ وُجِدَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ

ترجمہ Book - حدیث 4526

کتاب: دیتوں کا بیان باب: قسامت کی وجہ سے قصاص نہ لینے کا بیان جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور سلیمان بن یسار ، انصار کے کئی لوگوں سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے یہودیوں سے کہا اور ان ہی سے ابتداء کی ” تم میں سے پچاس آدمی قسمیں کھائیں ۔ “ مگر انہوں نے انکار کر دیا ۔ تو آپ ﷺ نے انصاریوں سے کہا کہ اپنا حق ( قسمیں کھا کر ) ثابت کرو ۔ تو انہوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم ان دیکھی بات پر کیسے قسمیں کھائیں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی دیت یہودیوں پر ڈال دی کیونکہ وہ مقتول ان ہی کے ہاں پایا گیا تھا ۔
تشریح : یہ روایت ضعیفہ ہے اس مقتول کی دیت رسول ؐنے بیت المال سے ادا فرمائی تھی۔جیسےکہ گزشتہ احادیث میں بیان ہواہے۔ یہ روایت ضعیفہ ہے اس مقتول کی دیت رسول ؐنے بیت المال سے ادا فرمائی تھی۔جیسےکہ گزشتہ احادیث میں بیان ہواہے۔