Book - حدیث 4523

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابٌ فِي تَرْكِ الْقَوَدِ بِالْقَسَامَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ زَعَمَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَفَرًا مِنْ قَوْمِهِ انْطَلَقُوا إِلَى خَيْبَرَ فَتَفَرَّقُوا فِيهَا فَوَجَدُوا أَحَدَهُمْ قَتِيلًا فَقَالُوا لِلَّذِينَ وَجَدُوهُ عِنْدَهُمْ قَتَلْتُمْ صَاحِبَنَا فَقَالُوا مَا قَتَلْنَاهُ وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا فَانْطَلَقْنَا إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَالَ لَهُمْ تَأْتُونِي بِالْبَيِّنَةِ عَلَى مَنْ قَتَلَ هَذَا قَالُوا مَا لَنَا بَيِّنَةٌ قَالَ فَيَحْلِفُونَ لَكُمْ قَالُوا لَا نَرْضَى بِأَيْمَانِ الْيَهُودِ فَكَرِهَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْطِلَ دَمَهُ فَوَدَاهُ مِائَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4523

کتاب: دیتوں کا بیان باب: قسامت کی وجہ سے قصاص نہ لینے کا بیان جناب سہل بن ابو حثمہ ؓ نے بیان کیا کہ ان کی قوم کے کچھ لوگ خیبر گئے اور وہاں جا کر علیحدہ علیحدہ ہو گئے ۔ پھر انہوں نے اپنے میں سے ایک کو پایا کہ اسے قتل کر دیا گیا تھا ‘ تو انہوں نے وہاں کے لوگوں سے کہا جہاں قتل ہوا تھا کہ تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا : ہم نے اس کو قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں اس کے قاتل کی خبر ہے ۔ چنانچہ ہم اللہ کے نبی ﷺ کی خدمت میں آ گئے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تم لوگ اس کے قاتل کے متعلق گواہ پیش کرو ۔ “ انہوں نے کہا : ہمارے پاس کوئی گواہ نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تب وہ تمہارے جواب میں قسمیں کھائیں گے ؟ “ انہوں نے کہا : ہم یہودیوں کی قسموں پر راضی نہیں ہیں ۔ تب رسول اللہ ﷺ نے ناپسند کیا کہ اس مقتول کا خون ضائع جائے تو صدقہ کے اونٹوں میں سے اس کی دیت سو اونٹنیاں ادا فر دی ۔
تشریح : صحیح اورراجح یہ ہے کہ پہلےمدعی لوگوں میں سے بچاس آدمی قسمیں کھا کر اپنا دعوی ثابت کریں گے تب فریق مخالف سے قسمیں وغیرہ لی جائیں گی ۔ صحیح اورراجح یہ ہے کہ پہلےمدعی لوگوں میں سے بچاس آدمی قسمیں کھا کر اپنا دعوی ثابت کریں گے تب فریق مخالف سے قسمیں وغیرہ لی جائیں گی ۔