Book - حدیث 4508

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِ الدِّيَةِ صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا فَجِيءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ أَرَدْتُ لِأَقْتُلَكَ فَقَالَ مَا كَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَى ذَلِكَ أَوْ قَالَ عَلَيَّ فَقَالُوا أَلَا نَقْتُلُهَا قَالَ لَا فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 4508

کتاب: دیتوں کا بیان باب: اگر کوئی دیت لینے کے بعد بھی قتل کرے تو؟ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس زہر آلود بکری ( کا گوشت ) لائی تو آپ ﷺ نے اس سے کھایا ۔ پھر اس عورت کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا ‘ آپ ﷺ نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا : میں نے آپ کو قتل کرنا چاہا تھا ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اللہ تجھے یہ کام نہ کرنے دے گا ۔ “ یا فرمایا ” اللہ تجھے مجھ پر مسلط نہ ہونے دے گا ۔ “ صحابہ نے کہا : کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” نہیں ۔ “ سیدنا انس ؓ کہتے ہیں کہ میں اس زہر کا اثر رسول اللہ ﷺ کے حلق میں کوے پر دیکھتا رہا ۔