Book - حدیث 4498

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ الْإِمَامِ يَأْمُرُ بِالْعَفْوِ فِي الدَّمِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قُتِلَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَهُ إِلَى وَلِيِّ الْمَقْتُولِ فَقَالَ الْقَاتِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ قَتْلَهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْوَلِيِّ أَمَا إِنَّهُ إِنْ كَانَ صَادِقًا ثُمَّ قَتَلْتَهُ دَخَلْتَ النَّارَ قَالَ فَخَلَّى سَبِيلَهُ قَالَ وَكَانَ مَكْتُوفًا بِنِسْعَةٍ فَخَرَجَ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ فَسُمِّيَ ذَا النِّسْعَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4498

کتاب: دیتوں کا بیان باب: حاکم یا قاضی خون معاف کرنے کا کہے تو کیسا ہے؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک آدمی قتل ہو گیا اور اس کا مقدمہ نبی کریم ﷺ کے سامنے پیش گیا گیا تو آپ نے قاتل کو مقتول کے وارث کے حوالے کر دیا ۔ قاتل نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اللہ کی قسم ! میں نے اس کے قتل کا ارادہ نہیں کیا تھا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے وارث سے فرمایا ” خبردار ! اگر یہ سچا ہوا پھر تو نے اس کو قتل کر دیا تو ، تو جہنم میں جائے گا ۔ “ چنانچہ اس نے اس کو چھوڑ دیا ۔ راوی نے بتایا کہ وہ قاتل چمڑے کی ایک لمبی پٹی سے بندھا ہوا تھا ، چنانچہ وہ اپنی پٹی کو گھسیٹتا ہوا چلا گیا اور پھر اس کا نام ہی «ذوالنسعة» ( پٹی والا ) پڑ گیا ۔