Book - حدیث 4495

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ لَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِجَرِيرَةِ أَخِيهِ أَوْ أَبِيهِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ حَدَّثَنَا إِيَادٌ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي ابْنُكَ هَذَا قَالَ إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ قَالَ حَقًّا قَالَ أَشْهَدُ بِهِ قَالَ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَاحِكًا مِنْ ثَبْتِ شَبَهِي فِي أَبِي وَمِنْ حَلِفِ أَبِي عَلَيَّ ثُمَّ قَالَ أَمَا إِنَّهُ لَا يَجْنِي عَلَيْكَ وَلَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَقَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى

ترجمہ Book - حدیث 4495

کتاب: دیتوں کا بیان باب: کوئی شخص اپنے باپ یا بھائی وغیرہ کے جرم میں نہیں پکڑا جا سکتا سیدنا ابورمثہ ( رفاعہ بن یثربی ) ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے ہاں حاضر ہوا ۔ آپ ﷺ نے میرے والد سے پوچھا ” یہ تمہارا بیٹا ہے ؟ “ ( والد نے ) کہا : ہاں ، رب کعبہ کی قسم ! آپ نے فرمایا ” سچ ؟ “ میرے باپ نے کہا : میں اس کی گواہی دیتا ہوں ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے ہنستے ہوئے تبسم فرمایا ، کیونکہ میری مشابہت میرے باپ میں نمایاں تھی اور باپ نے میرے بارے میں قسم کھائی تھی ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ” خبردار ! نہ یہ تیرے کسی قصور میں پکڑا جائے گا اور نہ تو اس کے بدلے میں ۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی «ولا تزر وازرة وزر أخرى» ” کوئی جان کسی جان کا بوجھ نہ اٹھائے گی ۔“
تشریح : کوئی مجرم جرم کرکے بھاگ جائے اور حکومت اس کو پکڑ نہ سکے اس کے والدین یا عزیز واقارب کو پکڑ لینا صریح ظلم ہے ،الا یہ کہ وہ اس کے جرم میں شریک ہوں یا اسے بھگانے یا چھپانے والے ہوں اور یہ بات اسلامی معاشرے اور اسلامی قانون کی ہے جب لوگ شریعت کے پابند ہوں تو شریعت بھی ان کی پابند نہیں ہو سکتی ۔ کوئی مجرم جرم کرکے بھاگ جائے اور حکومت اس کو پکڑ نہ سکے اس کے والدین یا عزیز واقارب کو پکڑ لینا صریح ظلم ہے ،الا یہ کہ وہ اس کے جرم میں شریک ہوں یا اسے بھگانے یا چھپانے والے ہوں اور یہ بات اسلامی معاشرے اور اسلامی قانون کی ہے جب لوگ شریعت کے پابند ہوں تو شریعت بھی ان کی پابند نہیں ہو سکتی ۔