Book - حدیث 4469

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي الْأَمَةِ تَزْنِي وَلَمْ تُحْصَنْ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ، وَلَمْ تُحْصَنْ؟ قَالَ: >إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ<. قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: لَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ! وَالضَّفِيرُ: الْحَبْلُ.

ترجمہ Book - حدیث 4469

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: غیر شادی شدہ لونڈی زنا کرے تو ؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ اور زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ غیر شادی شدہ لونڈی اگر زنا کرے تو ( اس کا کیا حکم ہے ) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ۔ اگر پھر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ۔ اگر پھر زنا کرے تو کوڑے لگاؤ ۔ اگر پھر زنا کرے تو اسے بیچ ڈالو ، خواہ ایک رسی ہی کے بدلے ہو ۔ “ ابن شہاب نے کہا : مجھے نہیں معلوم کہ تیسری بار میں کہا : یا چوتھی بار یہ کہا ( کہ اسے بیچ ڈالو ) اور «الضفير» کے معنی ہیں ” رسی “ ۔
تشریح : غلام اور لونڈی کی حد آزاد کی حد سے آدھی ہوتی ہے یعنی پچاس کوڑےاور درے۔ ارشادباری تعالیٰ ہے: (فان اتين بفاحشة فعليهن نصف ماعلي المحصنات من العذب)(النساء: 25) اگر یہ لانڈیاں فحش کاری کریں توان پر آزاد عورتوں کی سزا کا نصٖف ہے۔ غلام اور لونڈی کی حد آزاد کی حد سے آدھی ہوتی ہے یعنی پچاس کوڑےاور درے۔ ارشادباری تعالیٰ ہے: (فان اتين بفاحشة فعليهن نصف ماعلي المحصنات من العذب)(النساء: 25) اگر یہ لانڈیاں فحش کاری کریں توان پر آزاد عورتوں کی سزا کا نصٖف ہے۔