Book - حدیث 4465

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِيمَنْ أَتَى بَهِيمَةً حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَنَّ شَرِيكًا وَأَبَا الْأَحْوَصِ وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثُوهُمْ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ عَلَى الَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ حَدٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا قَالَ عَطَاءٌ و قَالَ الْحَكَمُ أَرَى أَنْ يُجْلَدَ وَلَا يُبْلَغَ بِهِ الْحَدَّ و قَالَ الْحَسَنُ هُوَ بِمَنْزِلَةِ الزَّانِي قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو

ترجمہ Book - حدیث 4465

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: جو کوئی چوپائے سے بد فعلی کا مرتکب ہو؟ ابورزین ، سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص چوپائے سے بدفعلی کرے اس پر حد نہیں ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عطاء نے بھی ایسے ہی کہا ہے ۔ حکم کہتے ہیں کہ اس کو کوڑے لگائے جائیں مگر اس تعداد میں کہ حد کو نہ پہنچیں ۔ حسن بصری ؓ کہتے ہیں کہ ایسا آدمی زانی کی مانند ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عاصم کی حدیث عمرو بن ابوعمرو کی روایت ( 4464 ) کو ضعیف کرتی ہے ۔
تشریح : مندرجہ بالابدفعلی کی حرمت پرسب کااتفاق ہے۔ فاعل کوحدیا تعزیز دونوں طرح کے فتوےفقہاء سےمروی ہیں۔ اور جانور کےمتعلق یہ ہے کہ اسےقتل کردیاجائے۔ مندرجہ بالابدفعلی کی حرمت پرسب کااتفاق ہے۔ فاعل کوحدیا تعزیز دونوں طرح کے فتوےفقہاء سےمروی ہیں۔ اور جانور کےمتعلق یہ ہے کہ اسےقتل کردیاجائے۔