Book - حدیث 4461

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِجَارِيَةِ امْرَأَتِهِ ضعیف حَدَّثَنَا عَلِيُّ ابْنُ حُسَيْنٍ الدِّرْهَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: >وَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ, فَهِيَ وَمِثْلُهَا مِنْ مَالِهِ لَسَيِّدَتِهَا<.

ترجمہ Book - حدیث 4461

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے سیدنا سلمہ بن محبق ؓ نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا ۔ مگر یوں کہا کہ اگر لونڈی راضی تھی تو یہ اس شوہر کی ہوئی اور اس کی قیمت کے برابر مال اس کی مالکہ کو دینا ہو گا ۔
تشریح : بیوی کی مملوکہ لونڈی سے زنا کے بارے میں صحابہ کے اقوال مختلف ہیں۔ شیخ شوکانی رحمتہ اللہ نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے فیصلے کو ترجیح دی ہے۔ اوراس کی وجہ یہ ہے کہ بیوی کی ملکیت میں شوہر کے تصرف کی وجہ سے ایک شبہ موجود ہے اس لئے رجم نہ کیا جائے۔ واللہ اعلم بیوی کی مملوکہ لونڈی سے زنا کے بارے میں صحابہ کے اقوال مختلف ہیں۔ شیخ شوکانی رحمتہ اللہ نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے فیصلے کو ترجیح دی ہے۔ اوراس کی وجہ یہ ہے کہ بیوی کی ملکیت میں شوہر کے تصرف کی وجہ سے ایک شبہ موجود ہے اس لئے رجم نہ کیا جائے۔ واللہ اعلم