Book - حدیث 4456

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِحَرِيمِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ عَلَى إِبِلٍ لِي ضَلَّتْ إِذْ أَقْبَلَ رَكْبٌ أَوْ فَوَارِسُ مَعَهُمْ لِوَاءٌ، فَجَعَلَ الْأَعْرَابُ يَطِيفُونَ بِي- لِمَنْزِلَتِي مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، إِذْ أَتَوْا قُبَّةً فَاسْتَخْرَجُوا مِنْهَا رَجُلًا، فَضَرَبُوا عُنُقَهُ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ؟ فَذَكَرُوا أَنَّهُ أَعْرَسَ بِامْرَأَةِ أَبِيهِ .

ترجمہ Book - حدیث 4456

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: جو كوئی اپنی کسی محرم عورت سے زنا کرے؟ سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ میں اپنے گمشدہ اونٹ ڈھونڈ رہا تھا کہ اونٹ سواروں یا گھوڑ سواروں کا ایک قافلہ آیا ، ان کے ساتھ جھنڈا تھا ۔ چونکہ مجھے نبی کریم ﷺ کے ہاں ایک مقام حاصل تھا اس وجہ سے اعرابی لوگ میرے اردگرد پھرنے لگے ۔ پھر وہ ایک قبہ پر آئے ‘ وہاں سے انہوں نے ایک مرد کو نکالا اور اس کی گردن اڑا دی ۔ میں نے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کیا ہے ۔
تشریح : باپ کی منکوحہ بیٹے کے لئے ہمیشہ کے لئے حرام ہے۔ سورۃ النساء: آیت٢٢ میں بالصراحت وارد ہے: (ولا تنكحوا مانکح باو كم من النساء)اور اس جرم کی سزا قتل ہے۔ باپ کی منکوحہ بیٹے کے لئے ہمیشہ کے لئے حرام ہے۔ سورۃ النساء: آیت٢٢ میں بالصراحت وارد ہے: (ولا تنكحوا مانکح باو كم من النساء)اور اس جرم کی سزا قتل ہے۔