كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَسَنٍ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الزُّبَيْرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: رَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ وَامْرَأَةً زَنَيَا.
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب: دو یہودیوں کے سنگسار کیے جانے کا قصہ
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے یہودیوں کے ایک مرد اور عورت کو ، جنہوں نے زنا کیا تھا ، رجم کروایا تھا ۔
تشریح :
یہودی مرد عورت کے بارے میں جنہوں نےزنا کا ارتکاب کیا تھا مذکورہ روایات میں بعض میں تویہ بیان ہوا ہے کہ ان کی سزا کی بابت انہوں نے آکر پہلے رسول اللہﷺ کے پاس ہوا تو رسول اللہ نے ان سے زنا کاری کی سزا پوچھی۔ اسکی توجیہہ میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ یا تو الگ الگ دوواقعہ ہیں یا پہلے انہوں نے اپنے طور پر فوری سزا دے لیاور پھر بعد میں سوال جواب ہوئے جب ان کا گزر رسول اللہﷺ کےپاس ہوا۔ واللہ اعلم(عون المعبود)