Book - حدیث 4448

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: مُرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ مُحَمَّمٍ مَجْلُودٍ، فَدَعَاهُمْ، فَقَالَ: >هَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي؟<، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَدَعَا رَجُلًا مِنْ عُلَمَائِهِمْ، قَالَ لَهُ: >نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، أَهَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِكُمْ؟!<، فَقَالَ: اللَّهُمَّ لَا, وَلَوْلَا أَنَّكَ نَشَدْتَنِي بِهَذَا لَمْ أُخْبِرْكَ, نَجِدُ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِنَا الرَّجْمَ, وَلَكِنَّهُ كَثُرَ فِي أَشْرَافِنَا, فَكُنَّا إِذَا أَخَذْنَا الرَّجُلَ الشَّرِيفَ تَرَكْنَاهُ، وَإِذَا أَخَذْنَا الرَّجُلَ الضَّعِيفَ أَقَمْنَا عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقُلْنَا: تَعَالَوْا فَنَجْتَمِعُ عَلَى شَيْءٍ نُقِيمُهُ عَلَى الشَّرِيفِ، وَالْوَضِيعِ! فَاجْتَمَعْنَا عَلَى التَّحْمِيمِ وَالْجَلْدِ، وَتَرَكْنَا الرَّجْمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >اللَّهُمَّ إِنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا أَمْرَكَ إِذْ أَمَاتُوهُ<، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: { يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ- إِلَى قَوْلِه- يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا- إِلَى قَوْلِهِ- وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ- فِي الْيَهُودِ إِلَى قَوْلِهِ- وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ- فِي الْيَهُودِ إِلَى قَوْلِهِ- وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ}[المائدة: 41-47], قَالَ: >هِيَ فِي الْكُفَّارِ كُلُّهَا<.- يَعْنِي: هَذِهِ الْآيَةَ-.

ترجمہ Book - حدیث 4448

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: دو یہودیوں کے سنگسار کیے جانے کا قصہ سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے ایک ایسے یہودی کا گزر ہوا جس کا منہ کالا کیا ہوا تھا اور اس کو مارا بھی جا رہا تھا ، آپ ﷺ نے ان لوگوں کو بلایا اور پوچھا ” کیا تم زانی کی حد ایسے ہی پاتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا : ہاں ۔ تو آپ نے ان کے ایک عالم کو بلایا اور اس سے فرمایا ” میں تجھے اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی ! کیا تم اپنی کتاب میں زانی کی حد ایسے ہی پاتے ہو ؟ “ اس نے کہا : یا اللہ ! نہیں ۔ اگر آپ نے مجھے یہ قسم نہ دی ہوتی تو میں آپ کو نہ بتاتا ۔ ہم اپنی کتاب میں زانی کی حد رجم ہی پاتے ہیں ، لیکن ہمارے شرفاء میں یہ زنا بہت بڑھ گیا تو ہم جب کسی شریف ( بااثر شخص ) کو پکڑتے تو چھوڑ دیتے تھے اور اگر کمزور کو پکڑتے تو اس پر حد قائم کر دیتے تھے ۔ پھر ہم نے کہا : آؤ کسی ایسی بات پر متفق ہو جائیں جو ہم شریف اور کمزور سب پر نافذ کر سکیں ۔ چنانچہ ہم منہ کالا کرنے اور دھول دھپے پر متفق ہو گئے اور رجم کرنا چھوڑ دیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اے اللہ ! میں وہ پہلا آدمی ہوں جو تیرے حکم کو زندہ کر رہا ہوں جبکہ انہوں نے اس کو مردہ کر چھوڑا تھا ۔ “ پھر آپ ﷺ نے اس زانی کے متعلق حکم دیا تو اسے رجم کر دیا گیا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ( سورۃ المائدہ کی ) آیات ( 41 تا 47 ) نازل فرمائیں ۔ ( ترجمہ ) ” اے رسول ! جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں آپ ان کے بارے میں غم نہ کریں ۔ ۔ ۔ ۔ تا ۔ ۔ ۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہ حکم ملے ( کوڑے مارنے کا ) تو قبول کر لینا ۔ اگر یہ نہ ملے تو اس سے دور رہنا ۔ ۔ ۔ تا ۔ ۔ ۔ اور جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہ کافر ہیں ۔ یہ یہودیوں کے بارے میں ہے ۔ ۔ ۔ تا ۔ ۔ ۔ اور جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہ ظالم ہیں ۔ یہ یہودیوں کے بارے میں ہے ۔ ۔ ۔ تا ۔ ۔ ۔ اور جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہ فاسق ہیں ۔“ یہ سب آیات کفار کے متعلق ہیں ۔
تشریح : اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق عمل اورفیصلہ نہ کرنااور صلاحیت ہوتے ہوئے معاشرے میں اس کی تنقید نہ کر نا کفر ہے ظلم ہے اور فسق ہے۔ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق عمل اورفیصلہ نہ کرنااور صلاحیت ہوتے ہوئے معاشرے میں اس کی تنقید نہ کر نا کفر ہے ظلم ہے اور فسق ہے۔