Book - حدیث 4438

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ رَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ الْمَعْنَى قَالَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ, أَنَّ رَجُلًا زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ مُحْصَنٌ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ مَوْقُوفًا عَلَى جَابِرٍ وَرَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِنَحْوِ ابْنِ وَهْبٍ لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا زَنَى، فَلَمْ يُعْلَمْ بِإِحْصَانِهِ، فَجُلِدَ، ثُمَّ عُلِمَ بِإِحْصَانِهِ فَرُجِمَ.

ترجمہ Book - حدیث 4438

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: ماعز بن مالک کے رجم کا بیان سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کی تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے حد کے کوڑے مارے گئے ۔ پھر بتایا گیا کہ وہ شادی شدہ ہے تو آپ ﷺ نے حکم دیا تو اسے سنگسار کیا گیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو محمد بن بکر برسانی نے ابن جریح سے سیدنا جابر ؓ پر موقوف روایت کیا ہے ۔ اور ابوعاصم نے ابن جریح سے ، ابن وہب کی مانند روایت کیا اور اس نے نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا ۔ کہا کہ ایک آدمی نے زنا کیا تو اس کے شادی شدہ ہونے کا معلوم نہ ہوا تو اس کو کوڑے مارے گئے ۔ پھر معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے تو رجم کیا گیا ۔