Book - حدیث 4434

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ رَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا بُشَيْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَحَدَّثُ أَنَّ الْغَامِدِيَّةَ وَمَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ لَوْ رَجَعَا بَعْدَ اعْتِرَافِهِمَا- أَوْ قَالَ: لَوْ لَمْ يَرْجِعَا بَعْدَ اعْتِرَافِهِمَا- لَمْ يَطْلُبْهُمَا, وَإِنَّمَا رَجَمَهُمَا عِنْدَ الرَّابِعَةِ.

ترجمہ Book - حدیث 4434

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: ماعز بن مالک کے رجم کا بیان جناب عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کہا کرتے تھے : کاش غامدی عورت اور ماعز بن مالک اعتراف کے بعد ہی رجوع کر لیتے یا یوں کہا اگر وہ دونوں اعتراف کے بعد آپ ﷺ کی خدمت میں نہ آتے تو آپ ﷺ ان کو طلب نہ کرتے ، آپ ﷺ نے ان کو چوتھے اعتراف پر رجم کیا تھا ۔