Book - حدیث 4427

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ رَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثَنِي يَعْلَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ يَعْلَى يَعْنِي ابْنَ حَكِيمٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاس,، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ: >لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ؟<. قَالَ: لَا، قَالَ: >أَفَنِكْتَهَا<؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ. وَلَمْ يَذْكُرْ مُوسَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهَذَا لَفْظُ وَهْبٍ.

ترجمہ Book - حدیث 4427

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: ماعز بن مالک کے رجم کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ماعز بن مالک سے کہا ” شاید تو نے بوسہ لیا ہو گا ، یا چٹکی بھری ہو گی یا ( ویسے ہی ) دیکھا ہو گا ۔ “ اس نے کہا : نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا بھلا تو نے اس سے فی الواقع جماع کیا ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں ۔ تب آپ ﷺ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا ۔ موسیٰ ( موسیٰ بن اسماعیل ) کی روایت میں ابن عباس کا واسطہ مذکور نہیں ۔ اور یہ لفظ وہب کے ہیں ۔
تشریح : اس واقعہ میں نبیﷺ نے ہرقسم کے شکوک ازالہ کرلینےاور زنا کایقین ہوجانے کے بعد رجم کرنے کاحکم دیا اور اب بھی قاضی اور حاکم کویہی تعلیم ہے جیسے کہ اگلی حدیث میں کھلی صراحت لیے جانے کا بیان ہے۔ اس واقعہ میں نبیﷺ نے ہرقسم کے شکوک ازالہ کرلینےاور زنا کایقین ہوجانے کے بعد رجم کرنے کاحکم دیا اور اب بھی قاضی اور حاکم کویہی تعلیم ہے جیسے کہ اگلی حدیث میں کھلی صراحت لیے جانے کا بیان ہے۔