Book - حدیث 442

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي مَنْ نَامَ عَنِ الصَّلَاةِ، أَوْ نَسِيَهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 442

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: جو شخص نماز کے وقت میں سوتا رہ جائے یا نماز(پڑھنا) بھول جائے؟ ۔ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جو شخص نماز کو بھول جائے تو وہ اسے اسی وقت ادا کرے جب یاد آ جائے ۔ اس کے علاوہ اس کا کوئی کفارہ نہیں ہے ۔ “
تشریح : روزے اورحج کی طرح نماز کا کوئی مالی وبدنی کفار ہ نہیں ہے۔کوئی دوسرا کسی کی جانب سےنماز ادا نہیں کرسکتا ۔ روزے اورحج کی طرح نماز کا کوئی مالی وبدنی کفار ہ نہیں ہے۔کوئی دوسرا کسی کی جانب سےنماز ادا نہیں کرسکتا ۔