كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي الرَّجْمِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ حَطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >خُذُوا عَنِّي، خُذُوا عَنِّي: قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا, الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَرَمْيٌ بِالْحِجَارَةِ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ<.
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: زانی کو سنگسار کرنے کا بیان سیدنا عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مجھ سے لے لو ‘ مجھ سے لے لو ۔ تحقیق اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کے لیے راہ نکال دی ہے ۔ اگر شادی شدہ ، شادی شدہ کے ساتھ ( ملوث ہو اور بدکاری ) کرے تو سو کوڑے ہیں اور پتھر مارنا ہیں ‘ اور کنوارا کنواری کے ساتھ کرے تو سو کوڑے ہیں اور ایک سال کے لیے شہر بدری ہے ۔ “