Book - حدیث 44

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ قُبَاءٍ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا قَالَ كَانُوا يَسْتَنْجُونَ بِالْمَاءِ فَنَزَلَتْ فِيهِمْ هَذِهِ الْآيَةُ

ترجمہ Book - حدیث 44

کتاب: طہارت کے مسائل باب: پانی سے استنجا کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت کریمہ «فيه رجال يحبون أن يتطهروا» ” اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں ۔“ اہل قباء کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ لوگ پانی سے استنجاء کرتے تھے تو ان کے بارے میں یہ آیت اتری ۔
تشریح : فوائد ومسائل: (1) پانی سے استنجا کرنا افضل ہے ۔ڈھیلے اور پانی دونوں کو جمع کرنا اور زیادہ افضل ہے ۔(2) نو عمر بچوں سے خدمت لی جاسکتی ہے ۔(3) طہارت اللہ کو بہت پسند ہے اور طاہر لوگ اللہ کے محبوب ہوتے ہیں ۔(4) اللہ تعالٰی کی محبت حاصل کرنے کے لے ظاہر ی وباطنی طہارت کا التزام کرنا چاہیے۔ فوائد ومسائل: (1) پانی سے استنجا کرنا افضل ہے ۔ڈھیلے اور پانی دونوں کو جمع کرنا اور زیادہ افضل ہے ۔(2) نو عمر بچوں سے خدمت لی جاسکتی ہے ۔(3) طہارت اللہ کو بہت پسند ہے اور طاہر لوگ اللہ کے محبوب ہوتے ہیں ۔(4) اللہ تعالٰی کی محبت حاصل کرنے کے لے ظاہر ی وباطنی طہارت کا التزام کرنا چاہیے۔