Book - حدیث 4386

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَا يُقْطَعُ فِيهِ السَّارِقُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ أَنَّ نَافِعًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ سَرَقَ تُرْسًا مِنْ صُفَّةِ النِّسَاءِ, ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ.

ترجمہ Book - حدیث 4386

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: کس قدر چوری میں ہاتھ کاٹا جائے ؟ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ایک ڈھال کی چوری میں ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا ‘ جو اس نے عورتوں والے صفہ ( عورتوں کے لیے مخصوص سایہ دار مقام جہاں وہ نماز وغیرہ پڑھا کرتی تھیں ) سے چرائی تھی ۔ اس ڈھال کی قیمت تین درہم تھی ۔
تشریح : تین درہم ان دنوں ایک دینار کے چوتھائی ہی کےبرابرتھے جیسےکہ درج ذیل روایت میں آرہاہے۔ تین درہم ان دنوں ایک دینار کے چوتھائی ہی کےبرابرتھے جیسےکہ درج ذیل روایت میں آرہاہے۔