كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَا يُقْطَعُ فِيهِ السَّارِقُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ قَالَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةً وَعَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا<. قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ >الْقَطْعُ: فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا<.
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: کس قدر چوری میں ہاتھ کاٹا جائے ؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ میں کاٹا جائے ۔ “ احمد بن صالح کے الفاظ میں ہے : ” ہاتھ کا کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے ۔ “