Book - حدیث 4383

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَا يُقْطَعُ فِيهِ السَّارِقُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا, أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْطَعُ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ترجمہ Book - حدیث 4383

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: کس قدر چوری میں ہاتھ کاٹا جائے ؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا کرتے تھے ۔
تشریح : قابل حد چوریکا نصاب چوتھائی دینا رہے۔ دینارکاوزن آج کل کے حساب سے(.254) گرام شمار کیاجاتا پے ، تو اس کا چوتھائی(1.06) گرام ہے۔ قابل حد چوریکا نصاب چوتھائی دینا رہے۔ دینارکاوزن آج کل کے حساب سے(.254) گرام شمار کیاجاتا پے ، تو اس کا چوتھائی(1.06) گرام ہے۔