Book - حدیث 4377

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي السَّتْرِ عَلَى أَهْلِ الْحُدُودِ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ, أَنَّ مَاعِزًا، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ، وَقَالَ لِهَزَّالٍ: >لَوْ سَتَرْتَهُ بِثَوْبِكَ كَانَ خَيْرًا لَكَ<.

ترجمہ Book - حدیث 4377

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: قابل حد مجرم کی پردا پوشی کرنا یزید بن نعیم اپنے والد ( نعیم بن ہزال اسلمی ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ماعز بن مالک نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ کے سامنے چار بار اعتراف و اقرار کیا ( کہ اس نے زنا کیا ہے ) تو آپ ﷺ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا اور ہزال اسلمی سے فرمایا ” اگر تو اس پر اپنے کپڑے سے پردہ ڈال دیتا تو تیرے لیے بہتر ہوتا ۔“