Book - حدیث 4375

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابٌ فِي الْحَدِّ يُشْفَعُ فِيهِ صحیح حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ قَالَا، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَيْدٍ نَسَبَهُ جَعْفَرٌ إِلَى سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَقِيلُوا ذَوِي الْهَيْئَاتِ عَثَرَاتِهِمْ, إِلَّا الْحُدُودَ<.

ترجمہ Book - حدیث 4375

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: اللہ کی حدود میں سفارش کرنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” عزت دار لوگوں کی لغزشیں معاف کر دیا کرو سوائے اس کے کہ شرعی حدود ہوں ۔ “
تشریح : شرعی حدودبلااستشنا عام وخاص سب پرلوگوہوتی ہیں۔ اس سے کم درجہ کی غلطیاں اگر غفلت سے یاپہلی بارسرذدہوں اور قاضی یامنتظمین محسوس کر یں کہ زبانی تنبیہ ہی کافی ہے تو انہیں معاف کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہےلیکن اگر کو ئی عادی مجرم ہو یا اس کے معاملے سے محسوس ہو کہ وہ اپنے عمل پر کو ئی عار محسوس نہیں کر رہاہے تو سزادینی چاہئے۔ شرعی حدودبلااستشنا عام وخاص سب پرلوگوہوتی ہیں۔ اس سے کم درجہ کی غلطیاں اگر غفلت سے یاپہلی بارسرذدہوں اور قاضی یامنتظمین محسوس کر یں کہ زبانی تنبیہ ہی کافی ہے تو انہیں معاف کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہےلیکن اگر کو ئی عادی مجرم ہو یا اس کے معاملے سے محسوس ہو کہ وہ اپنے عمل پر کو ئی عار محسوس نہیں کر رہاہے تو سزادینی چاہئے۔