Book - حدیث 4360

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْحُكْمِ فِيمَنِ ارْتَدَّ ضعيف وصح بلفظ فقد برئت منه الذمة م حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ إِلَى الشِّرْكِ فَقَدْ حَلَّ دَمُهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 4360

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: مرتد ، یعنی دین اسلام سے پھر جانے والے کا حکم سیدنا جریر ( جریر بن عبداللہ بجلی ؓ ) سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” جب کوئی غلام شرک کی طرف بھاگ جائے تو اس کا خون حلال ہے ۔ “
تشریح : شرک سے مراد دارالحرب اور مشرکین کاعلاقہ ہے۔ دارالحرب میں باقاعدہ اقامت حرام ہے اگر ایسا آدمی ہی سے مرتد ہو جائے تو معاملہ اور بھی سخت ہوجاتاہے۔ شرک سے مراد دارالحرب اور مشرکین کاعلاقہ ہے۔ دارالحرب میں باقاعدہ اقامت حرام ہے اگر ایسا آدمی ہی سے مرتد ہو جائے تو معاملہ اور بھی سخت ہوجاتاہے۔