Book - حدیث 4355

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْحُكْمِ فِيمَنِ ارْتَدَّ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا الْحِمَّانِيُّ يَعْنِى عَبْدَ الْحَمِيدِ ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى وَبُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَدِمَ عَلَيَّ مُعَاذٌ وَأَنَا بِالْيَمَنِ, وَرَجُلٌ كَانَ يَهُودِيًّا، فَأَسْلَمَ، فَارْتَدَّ عَنْ الْإِسْلَامِ، فَلَمَّا قَدِمَ مُعَاذٌ، قَالَ: لَا أَنْزِلُ عَنْ دَابَّتِي حَتَّى يُقْتَلَ! فَقُتِلَ، قَالَ أَحَدُهُمَا: وَكَانَ قَدْ اسْتُتِيبَ قَبْلَ ذَلِكَ.

ترجمہ Book - حدیث 4355

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: مرتد ، یعنی دین اسلام سے پھر جانے والے کا حکم سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں جب یمن میں ( عامل ) تھا تو سیدنا معاذ ؓ میرے ہاں تشریف لائے اور ایک آدمی تھا جو یہودی تھا ‘ اس نے اسلام قبول کیا مگر پھر اسلام سے مرتد ہو گیا ۔ جب سیدنا معاذ ؓ تشریف لائے تو انہوں نے کہا : میں اپنی سواری سے اس وقت تک نہیں اتروں گا جب تک کہ اسے قتل نہ کر دیا جائے ۔ دونوں ( طلحہ اور بریدہ ) میں سے ایک نے کہا : اور اس شخص کو اس سے پہلے توبہ کر لینے کر کہا گیا تھا ۔
تشریح : مرتدکو موقع دینا چاہئے کہ وہ تو بہ کرلےاگر دوبارہ اسلام قبول کر لے تو بہتر ورنہ قتل ہوگا۔ مرتدکو موقع دینا چاہئے کہ وہ تو بہ کرلےاگر دوبارہ اسلام قبول کر لے تو بہتر ورنہ قتل ہوگا۔