Book - حدیث 4352

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْحُكْمِ فِيمَنِ ارْتَدَّ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا يَحِلُّ دَمُ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ, إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: الثَّيِّبُ الزَّانِي، وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ، وَالتَّارِكُ لِدِينِهِ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4352

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: مرتد ، یعنی دین اسلام سے پھر جانے والے کا حکم سیدنا عبداللہ ( عبداللہ بن مسعود ) ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو مسلمان اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں ‘ اس کا خون حلال نہیں ہے ‘ سوائے اس کے کہ تین باتوں میں سے کسی ایک کا مرتکب ہو ۔ شادی شدہ ہو کر زنا کرے ‘ جان کے بدلے جان اور جو دین ( اسلام ) چھوڑ دے اور جماعت ( ملت اسلام ) سے الگ ہو جائے ۔ “