Book - حدیث 4344

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابُ الْأَمْرِ وَالنَّهْيِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَفْضَلُ الْجِهَادِ كَلِمَةُ عَدْلٍ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ, أَوْ أَمِيرٍ جَائِرٍ<.

ترجمہ Book - حدیث 4344

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ انسان جابر حاکم یا ظالم امیر کے سامنے حق و انصاف کا کلمہ کہہ گزرے ۔ “
تشریح : جہاں معروف معنی میں حاکم اور سلطان ظالم و جابر ہوتے ہیں حق کی بات اُنہیں گوارا نہیں ہوتی وہاں معاشرہ اور سو سائٹی بھی سلطان جائر کے معنی میں ہے کہ صاحبِ ایمان اپنے بھائی بندوں اہلِ معاشرہ کی رسم و ریت کے بر خلاف جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ حق کی بات کہے اور حق پر عمل کر کے دکھائے۔ یہ بہت بڑا جہاد ہے۔ بعض اوقات حکام کے سامنے بات کہنا آسان مگر برادری اور سو سائٹی کی ریت اور ان کے چلن کا مقابلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ مثلاََ معروف اسلامی شعائر ڈاڑھی بڑھانا چادر شلوار کا ٹخنوں سے اوپر رکھنا اور عورت کا پردہ کرنا ایسے اعمال ہیں کہ کو ئی بھی صاحبِ علم و ایمان ان کی وجوب سے جاہل نہیں مگر معاشرے کی روایت کے خلاف سمجھنا کچھ لوگ انتہا ئی گراں سمجھتے ہیں۔۔۔۔ واللہ المستعان! جہاں معروف معنی میں حاکم اور سلطان ظالم و جابر ہوتے ہیں حق کی بات اُنہیں گوارا نہیں ہوتی وہاں معاشرہ اور سو سائٹی بھی سلطان جائر کے معنی میں ہے کہ صاحبِ ایمان اپنے بھائی بندوں اہلِ معاشرہ کی رسم و ریت کے بر خلاف جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ حق کی بات کہے اور حق پر عمل کر کے دکھائے۔ یہ بہت بڑا جہاد ہے۔ بعض اوقات حکام کے سامنے بات کہنا آسان مگر برادری اور سو سائٹی کی ریت اور ان کے چلن کا مقابلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ مثلاََ معروف اسلامی شعائر ڈاڑھی بڑھانا چادر شلوار کا ٹخنوں سے اوپر رکھنا اور عورت کا پردہ کرنا ایسے اعمال ہیں کہ کو ئی بھی صاحبِ علم و ایمان ان کی وجوب سے جاہل نہیں مگر معاشرے کی روایت کے خلاف سمجھنا کچھ لوگ انتہا ئی گراں سمجھتے ہیں۔۔۔۔ واللہ المستعان!