Book - حدیث 4333

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي خَبَرِ ابْنِ صَائِدٍ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ دَجَّالُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4333

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: ابن صائد کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تیس ( انتہائی جھوٹے ) دجال نہ آ جائیں ، ہر ایک کا دعویٰ ہو گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے ۔ “
تشریح : اس گنتی سے مراد وہ معروف متنبی ہیں جنکا معاملہ مشہور ہوگا مثلاَ مسیلمہ کذاب،اسود عنسی،طلیحہ بن خویلد،سجاح التمیمیہ، مختار بن ابنِ عبید ثقفی، حارث الکذاب عبد المالک بن مروان کے زمانے میں اور علاوہ ازیں نہ جانے کتنے ہوں گے۔ ہندوستان میں ظاہر ہونے والا مرزا غلام احمد قادیانی بھی اسی صنف کا آدمی تھا یعنی جھوٹا دجال۔ اس گنتی سے مراد وہ معروف متنبی ہیں جنکا معاملہ مشہور ہوگا مثلاَ مسیلمہ کذاب،اسود عنسی،طلیحہ بن خویلد،سجاح التمیمیہ، مختار بن ابنِ عبید ثقفی، حارث الکذاب عبد المالک بن مروان کے زمانے میں اور علاوہ ازیں نہ جانے کتنے ہوں گے۔ ہندوستان میں ظاہر ہونے والا مرزا غلام احمد قادیانی بھی اسی صنف کا آدمی تھا یعنی جھوٹا دجال۔