Book - حدیث 4323

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابُ خُرُوجِ الدَّجَّالِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، يَرْوِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْفِ, عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ<.قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا قَالَ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ: عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: >مَنْ حَفِظَ مِنْ خَوَاتِيمِ سُورَةِ الْكَهْفِ- وقَالَ شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ:- >مِنْ آخِرِ الْكَهْفِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4323

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: دجال کا ظہور سیدنا ابودرداء ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں حفظ کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ہشام دستوائی نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ مگر اس نے کہا : ” جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیات حفظ کیں ۔ “ شعبہ نے بھی بواسطہ قتادہ ” سورۃ الکہف کی آخری آیات “ کا ذکر کیا ہے ۔
تشریح : حفظ کرنے سے مراد انکو اپنا ورد بنانا ہے بالخصوص ہر جمعے کے دن تلاوت کرنا جیسے دیگر روایات میں آتا ہے۔ اور عدد میں بھی یہ روایت زیادہ ہے۔ نیز سابقہ حدیثِ نواس بھی اسکی موئد ہے۔ حفظ کرنے سے مراد انکو اپنا ورد بنانا ہے بالخصوص ہر جمعے کے دن تلاوت کرنا جیسے دیگر روایات میں آتا ہے۔ اور عدد میں بھی یہ روایت زیادہ ہے۔ نیز سابقہ حدیثِ نواس بھی اسکی موئد ہے۔