Book - حدیث 4320

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابُ خُرُوجِ الدَّجَّالِ صحیح حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي بَحِيرٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِنِّي قَدْ حَدَّثْتُكُمْ عَنِ الدَّجَّالِ, حَتَّى خَشِيتُ أَنْ لَا تَعْقِلُوا: إِنَّ مَسِيحَ الدَّجَّالِ رَجُلٌ قَصِيرٌ: أَفْحَجُ، جَعْدٌ، أَعْوَرُ، مَطْمُوسُ الْعَيْنِ, لَيْسَ بِنَاتِئَةٍ وَلَا حَجْرَاءَ, فَإِنْ أُلْبِسَ عَلَيْكُمْ، فَاعْلَمُوا أَنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: عَمْرُو بْنُ الْأَسْوَدِ وَلِيَ الْقَضَاءَ.

ترجمہ Book - حدیث 4320

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: دجال کا ظہور سیدنا عبادہ بن صامت ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ میں نے تمہیں دجال کے متعلق ( بہت کچھ ) بتایا ہے ۔ ( اس کے باوجود ) مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں تم نے اسے نہ سمجھا ہو ‘ ( یاد رکھنا ) مسیح دجال ٹھنگنے قد والا ‘ باہر کو نکلی ٹیڑھی پنڈلیوں والا اور بہت گھنگھریالے بالوں والا ہو گا ‘ ایک آنکھ سے کانا ہو گا جو کہ مٹی ہوئی ہو گی ‘ نہ تو ابھری ہوئی اور نہ گہری ہو گی ‘ پھر بھی تمہیں کوئی شبہ ہو تو یاد رکھنا کہ تمہارا رب کانا نہیں ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں عمرو بن اسود کو منصب قضاء سونپا گیا تھا ۔