Book - حدیث 4316

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابُ خُرُوجِ الدَّجَّالِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: >مَا بُعِثَ نَبِيٌّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ الْأَعْوَرَ الْكَذَّابَ، أَلَا وَإِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَإِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبًا: كَافِرٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 4316

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: دجال کا ظہور سیدنا انس بن مالک ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ جو بھی کوئی نبی مبعوث ہوا ہے اس نے اپنی امت کو کانے ‘ جھوٹے دجال سے ڈرایا ہے ۔ خبردار ! وہ کانا ہو گا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے ‘ بیشک دجال کی آنکھوں کے درمیان لکھا ہو گا کافر ۔ “