Book - حدیث 4305

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي قِتَالِ التُّرْكِ ضعیف حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي حَدِيثِ: >يُقَاتِلُكُمْ قَوْمٌ صِغَارُ الْأَعْيُنِ يَعْنِي،- التُّرْكَ، قَالَك- تَسُوقُونَهُمْ- ثَلَاثَ مِرَارٍ- حَتَّى تُلْحِقُوهُمْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ, فَأَمَّا فِي السِّيَاقَةِ الْأُولَى, فَيَنْجُو مَنْ هَرَبَ مِنْهُمْ، وَأَمَّا فِي الثَّانِيَةِ, فَيَنْجُو بَعْضٌ وَيَهْلَكُ بَعْضٌ، وَأَمَّا فِي الثَّالِثَةِ: فَيُصْطَلَمُونَ<, أَوْ كَمَا قَالَ.

ترجمہ Book - حدیث 4305

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: ترک کافروں کے ساتھ جنگ کا بیان جناب عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی ایک حدیث میں فرمایا ” ایک قوم تم سے جنگ کرے گی جب کی آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی یعنی ترک ۔ فرمایا : تم انہیں تین بار دھکیلو گے حتیٰ کہ جزیرہ عرب کے کنارے پر پہنچا دو گے ۔ پہلی دفعہ دھکیلنے میں ان میں سے جو بھاگ جائیں گے نجات پا جائیں گے ‘ دوسری دفعہ میں کچھ بچ جائیں گے اور کچھ ہلاک ہوں گے ۔ لیکن تیسری بار میں ان کا صفایا کر دیا جائے گا ۔ “ یا اسی کی مانند بیان فرمایا ۔