Book - حدیث 4304

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي قِتَالِ التُّرْكِ صحیح - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ السَّرْحِ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ- رِوَايَةً-: قَالَ: ابْنُ السَّرْحِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ، ذُلْفَ الْآنُفِ, كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ<.

ترجمہ Book - حدیث 4304

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: ترک کافروں کے ساتھ جنگ کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ تم ( مسلمان ) ایک قوم سے جنگ نہ کر لو جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے ۔ اور اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تم ایک قوم سے جنگ نہ کر لو جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہوں گی ‘ ان کے چہرے گویا ڈھالیں ہوں گی جب پر چمڑا وغیرہ لگا ہوتا ہے ۔ “