Book - حدیث 4303

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي قِتَالِ التُّرْكِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْإِسْكَنْدَرَانِيَّ عَنْ سُهَيْلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ التُّرْكَ قَوْمًا وُجُوهُهُمْ كَالْمَجَانِّ الْمُطْرَقَةِ يَلْبَسُونَ الشَّعْرَ

ترجمہ Book - حدیث 4303

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: ترک کافروں کے ساتھ جنگ کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ مسلمانوں کی ترکوں سے جنگ نہ ہو جائے ۔ یہ ایسے لوگ ہوں گے کہ ان کے چہرے ڈھالوں کی مانند ہوں گے ‘ جن پر چمڑا وغیرہ لگایا گیا ہو ۔ اور ان کا لباس بالوں کا ہو گا ۔ “ فائدہ ترکوں کے چہرے پُر گوشت گول اور چوڑے ہوتے ہیں۔ اس لیئے انہیں چمڑے منڈھی ڈھالوں سے تشبہہ دی گئی ہے۔