كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي الْمَعْقِلِ مِنَ المَلَاحِمِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْطَاةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِنَّ فُسْطَاطَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْمَلْحَمَةِ بِالْغُوطَةِ, إِلَى جَانِبِ مَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا: دِمَشْقُ, مِنْ خَيْرِ مَدَائِنِ الشَّامِ<.
کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: ان معرکوں میں مسلمانوں کا مرکز سیدنا ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جنگ کے موقع پر مسلمانوں کا خیمہ ( مرکز ) دمشق نامی شہر کی جانب میں واقع مقام غوطہ ہو گا اور دمشق شام کے بہترین شہروں میں سے ہو گا ۔ “