Book - حدیث 4294

كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابٌ فِي أَمَارَاتِ الْمَلَاحِمِ حسن - حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >عُمْرَانُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ خَرَابُ يَثْرِبَ، وَخَرَابُ يَثْرِبَ خُرُوجُ الْمَلْحَمَةِ، وَخُرُوجُ الْمَلْحَمَةِ فَتْحُ قُسْطَنْطِينِيَّةَ، وَفَتْحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ خُرُوجُ الدَّجَّالِ<. ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِ الَّذِي حَدَّثَهُ- أَوْ مَنْكِبِهِ-، ثُمَّ قَالَ: >إِنَّ هَذَا لَحَقٌّ كَمَا أَنَّكَ هَاهُنَا- أَوْ كَمَا أَنَّكَ قَاعِدٌ-<، يَعْنِي: مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.

ترجمہ Book - حدیث 4294

کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: ان معرکوں کی اہم علامات سیدنا معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بیت المقدس کی آبادی یثرب ( مدینے ) کی بے آبادی کا پیش خیمہ ہو گی ۔ اور یثرب کی بے آبادی کے نتیجے میں بڑی جنگ ہو گی اور اس جنگ کا ظہور قسطنطینیہ کی فتح ہو گا ۔ اور قسطنطینیہ کی فتح کے بعد دجال آئے گا ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس حدیث کے بیان کرنے والے ( سیدنا معاذ ؓ ) کی ران یا کندھے پر مارا ، پھر فرمایا ” بلاشبہ یہ واقعہ اس طرح حق ہے جیسے کہ تم یہاں ہو یا بیٹھے ہوئے ہو ۔ “ مراد سیدنا معاذ بن جبل ؓ تھے ۔